Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ

ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج اپوزیشن کی جانب سے نیٹ پیپر لیک کا مسئلہ اٹھائے جانے پر حکمراں اور اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈيا کے مطابق لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نیٹ پیپر لیک کا معاملہ اٹھایا اور اس پر بحث کا مطالبہ کیا لیکن اسپیکر نے انہيں فوری طور پر اس معاملے کو اٹھانے سے روک دیا اور کہا کہ آپ اس معاملے کو صدر کے خطاب پر بحث کے دوران اٹھا سکتے ہيں - تاہم راہل گاندھی کا اصرار تھا کہ اس مسئلے کو صدر کے خطاب پر بحث سے قبل ہی پارلیمنٹ میں اٹھایا جانا چاہیے ۔

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستان کے طلبا کو مشترکہ پیغام دینا چاہتے ہيں اسی لئے ہم نے پارلیمنٹ میں طلبا کے مسئلے پر تفصیلی بحث و گفتگو کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپیکر کی جانب سے راہل گاندھی کے مطالبے کو تسلیم نہ کئے جانے پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا ۔ راجیہ سبھا میں بھی اسی مسئلے پر شدید ہنگامہ ہوا۔

ٹیگس