Jul ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • چیمپینز ٹرافی سے پہلے ہی شروع ہو گیا ہنگامہ، کیا ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ نہیں ہوگا؟

ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کا میچ لاہور میں نہیں کھیلے گی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

 بی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے ہندوستانی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔

چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری – مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔

 پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے باعث ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 2008 میں ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

دونوں ٹیموں نے آخری سریز 2012 میں ہندوستان میں کھیلی تھی۔

ٹیگس