Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پارلیمنٹ میں انڈیا کے سامنے کھڑے ہو گئے بی جے پی کے اراکین، جم کر ہوا ہنگامہ

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں حکمراں اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان ہنگاموں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔

سحرنیوز/ہندوستان:  نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت ہنگامہ شروع ہوگیا جب کانگریس اور بی جے پی کے دو اراکین کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئي۔

اس رپورٹ کے مطابق ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب کانگریسی رہنما چرنجیت سنگھ چنی نے بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت کی نجکاری پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق کانگریس اور بی جے پی کے اراکین ایوان کے بیچ ميں آکر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور ہنگامہ بڑھنے کے بعد کارروائي معطل کردی گئی۔

 

ٹیگس