Jul ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  •  مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مودی کے منھ پر انھیں سنائی کھری کھوٹی

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئيں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی نے پالیسی کمیشن یا نیتی آيوگ کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کے درمیان ہی باہر نکل آئيں۔ انڈیا گروپ کی جانب سے پالیسی کمیشن کے اجلاس کے بائيکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا اس کے باوجود وہ اس اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی آئي تھیں۔

 ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اجلاس میں بولنے کا پورا موقع نہيں دیا گيا۔ انھوں نے کہا کہ پالیسی کمیشن کے پاس کوئی اختیارات نہيں ہيں یہ کام کیسے کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پالیسی کمیشن کو مالی طاقت دو، پلاننگ کمیشن واپس لاؤ- ممتا بنرجی نے کہا میں نے اپنا احتجاج درج کرا دیا اور باہر نکل آئی۔

   ممتا بنرجی مغربی بنگال کی وزیراعلی

درایں اثنا سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی کا یہ دعوی غلط ہے کہ اجلاس میں ان کا مائیک بند کردیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ انڈیا گروپ کے وزرائے اعلی نے مرکزی بجٹ دو ہزار چوبیس پچیس میں امتیازي سلوک کا الزام لگاتے ہوئے پالیسی کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

 

ٹیگس