Jul ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 43 رنز سے ہرادیا

ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو تینتالیس رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے دوسو تیرہ رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم ایک سو ستررنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: اسپورٹس میڈیا کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر دوسو تیرہ رنز بنائے، کپتان سوریا کمار یادیو 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ رشبھ پنتھ نے انچاس اور یاشیوی جیسوال نے چالیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پتھی رانا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکن ٹیم ایک سو ستر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاتھم نسانکا اناسی رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ریان پِٹیل نے تین، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ٹیگس