Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • بجٹ کے ذریعے متوسط طبقے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا: راہل گاندھی

ہندوستان میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ذریعے پیش کردہ نئے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوام مخالف قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے متوسط طبقے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے یہ عوام مخالف بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک اور جمہوری ڈھانچے کے منافی ہے جو عوام کے لئے نقصان دہ ہے۔

ہندوستانی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام میں خوف کا ماحول پیدا کررہی ہے اور لوگ خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے ہيں - انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کے لئے سب سے کم رقم مختص کی گئی ہے اور وزیرخزانہ نے پیپرلیک معاملے میں ایک لفظ بھی نہيں کہا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس بجٹ کا مقصد بڑے صنعتکاروں ، بالادستی والی سیاست اور ایجنسیوں کو مضبوط کرنا ہے-

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ٹیکس ٹیررزم کا بول بولا ہے لیکن اسے روکنے کے لئے کچھ نہيں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مطالبے کو بھی بجٹ میں نظرانداز کیا گیا ہے ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کسان کئی برسوں سے تحریک چلا رہے ہیں لیکن ان کی آواز کو کوئی نہيں سن رہا ہے۔

ٹیگس