Aug ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran

ہندوستان میں آج یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ پر ترنگا پرچم لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے ترنگا لہرایا۔ پی ایم نے یہاں سے مسلسل 11ویں بار ترنگا لہرایا ہے۔ پی ایم نے ترنگے کو سلامی دی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں نے آسمان سے وزیراعظم نریندر مودی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اس سال اور گزشتہ چند سالوں میں قدرتی آفات میں بہت سے لوگ اپنے خاندانوں کو کھو چکے ہیں۔ جائیداد ضائع ہو جاتی ہے۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔ آج میں ان سب کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ بحران کی اس گھڑی میں ملک اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے ہندوستان کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 40 کروڑ لوگوں نے دنیا کی سب سے بڑی طاقت کا تختہ الٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم 140 کروڑ ہیں۔ اگر 40 کروڑ لوگ غلامی کے طوق کو توڑ کر آزادی کے ساتھ جی سکتے ہیں تو میرے 140 کروڑ شہری، میرے اہل و عیال اگر عزم کے ساتھ آگے بڑھیں تو ایک سمت متعین کر سکتے ہیں اور قدم بہ قدم، کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ چاہے کتنے ہی چیلنجز کیوں نہ ہوں، چاہے ہمیں وسائل کےلیے جدوجہد کرنی پڑے، تب بھی ہم خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنا سکتے ہیں۔

ٹیگس