Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں شدید فائرنگ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: سیکورٹی فورسز نے ماچھل میں دو اور ٹنگدھر میں ایک عسکریت پسند کو مار گرایا ہے۔ کپواڑہ میں ابھی تک انکاؤنٹر جاری ہے۔ اسی دوران راجوری میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لینے کا دعوی کیا  ہے۔

کپواڑہ میں دو الگ الگ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ماچھل میں دو اور ٹنگدھر میں ایک عسکریت پسند کو مار گرایا ہے۔ کپواڑہ میں ابھی تک انکاؤنٹر جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں ۔

فائرنگ کا سلسلہ بدھ (28 اگست) کی رات دیر گئے کھیڈی موہڑہ لاٹھی اور دنتھل علاقے میں شروع ہوا۔

ٹیگس