Sep ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم اور فلسطین اٹھارتی کے صدر کی ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت پر مودی کی تاکید

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کےلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں فلسطینی عوام کےلیے نئی دہلی کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا ہے۔ ارنا کے مطابق نیویارک میں اپنے قیام کے دوسرے دن ہندوستانی وزیرا‏عظم نریندر مودی نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی اور پھر اس کے بارے میں کہا کہ اس ملاقات میں انہوں نے خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے ہندوستان کی حمایت پر زور دیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور خطے میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا جس میں انسانی امداد بھی شامل ہے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی نظام کی تشکیل میں پوشیدہ ہے۔

ٹیگس