Dec ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی

ہندوستان میں اڈانی گروپ کی مبینہ مالی بدعنوانیوں کے مسئلے میں حکومت اور حکمراں جماعت پر حزب اختلاف کے حملے شدید تر ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ںئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کانگریسی رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں آج بھی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔

حزب اختلاف کے اراکین نے مرکزی حکومت پر اڈانی گروپ کی حمایت کا الزام لگایا اوراس گروپ کی مالی بدعنوانیوں کے معاملات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی آج لوک سبھا میں ایسی ٹی شرٹ پہن کر آئے تھے جس پر مودی اڈانی ایک ہیں کا نعرہ لکھا ہوا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ مودی کبھی بھی اڈانی کی تحقیقات نہیں کراسکتے کیونکہ بقول ان کے وہ خود اس کے دائرے ميں آتے ہيں۔

حزب اختلاف بالخصوص کانگریس پارٹی کے اراکین نے راجیہ سبھا میں بھی زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق نہ چل سکی۔

ٹیگس