پریاگ راج مہا کمبھ میں ڈیجیٹل نظام کا مظاہرہ کیا جائے گا: مودی
ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس بار پریاگ راج مہاکمبھ نہ صرف بہت بڑا اور عظیم الشان ہوگا بلکہ تنوع میں اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے پورے کمبھ علاقے میں پہلی بار ڈیجیٹل نظام کا مظاہرہ ہوگا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 117 ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ پریاگ راج میں مہاکمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس وقت وہاں سنگم کے کنارے زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ اس تقریب میں کروڑوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ لاکھوں سنت، ہزاروں روایات، سیکڑوں فرقے، کئی اکھاڑے، ہر کوئی اس تقریب کا حصہ بنتا ہے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ اس بار ملک اور دنیا بھر سے عقیدت مند بھی پریاگ راج میں ڈیجیٹل مہاکمبھ کا مشاہدہ کریں گے۔ ڈیجیٹل نیویگیشن کی مدد سے آپ کو مختلف گھاٹوں، مندروں، سادھوؤں کے اکھاڑوں تک پہنچنے کا راستہ ملے گا۔