ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر کا دورۂ قطر
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر آج سے قطر کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوسانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر 30 دسمبر سے قطر کا تین روزہ سرکاری دورے کر رہے ہیں۔
اس دوران وہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جسیم الثانی سے ملاقات کریں گے۔ ایس جے شنکر کا دورہ دونوں ممالک کو سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے قابل بنائے گا ۔