ایران اور ہندوستان کے فروغ پاتے تعلقات
ایران کے نائـب وزیرخارجہ نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران مختلف امور پر مذاکرات کیے ہیں۔
سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائـب وزیرخارجہ مجید تخت روانچی نے دارالحکومت نئی دہلی میں اعلی حکام سے ملاقات کی۔
مجید تخت روانچی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان دہلی میں منعقدہ انیسویں سیاسی مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو روایتی اور تاریخی قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بھی ایک مفید ملاقات ہوئی جبکہ ایران اور ہندوستان کے انیسویں سیاسی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے دوران ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
مجید تخت روانچی نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو روایتی اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔