سنبھل شاہی جامع مسجد پر تنازعہ جاری
Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں سنبھل کی شاہی جامع مسجد پر تنازعہ جاری ہے تاہم اب سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کنویں کی پوجا روکنے کا حکم دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو سنبھل میں واقع جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی کی عرضی پر نوٹس جاری کیا اور مسجد کے داخلی دروازے کے قریب واقع ایک پرائیویٹ کنویں کے سلسلے میں موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے عدالت کی اجازت کے بغیر کنویں کے بارے میں کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی اور افسران کو دو ہفتوں کے اندر اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
سپریم کورٹ نے مقامی انتظامیہ کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ بلدیہ کے نوٹس پر کارروائی نہ کرے جس میں اُس کنویں کو مندر قرار دیتے ہوئے اُس کی پوجا کی اجازت دی گئی ہے۔