ہندوستانی پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن
ہندوستان کی صدر مرمو نے پا رلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ملک کی ترقی کے لئے اتحاد کی اپیل کی ۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی صدر مرمو نے کہا کہ ہم اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں تو ہماری آئندہ نسلیں،ایک ترقی یافتہ، مضبوط ، باصلاحیت اور خوشحال ہندوستان دیکھیں گی۔ اجلاس شروع ہونے کے بعد ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قومی اقتصادی سروے پیش کیا جس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی یکم فروری تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا اجلاس ہے جس سے پہلے ایسی کوئی غیر ملکی رپورٹ نہیں آئی ہے جو حزب اختلاف کے لئے ہنگامے کا بہانہ بن سکے۔ان کا اشارہ سرمائی سیشن سے پہلے ہندوستان کے معروف صنعنتکار گوتم اڈانی کے مالی گھوٹالے کے بارے میں امریکا میں جاری ہونے والی رپورٹ کی طرف تھا۔ مسٹر اڈانی وزیر اعظم مودی کے قریبی لوگوں ميں شمار ہوتے ہيں۔