ہندوستانی سپریم کورٹ کی جانب سے بنگلادیشی تارکین وطن کے حوالے سے مرکزی حکومت سے جواب طلبی
ہندوستان میں سپریم کورٹ نے مبینہ بنگلادیشی تارکین وطن کے حوالے سے مرکزی حکومت کے طرزعمل پر جواب طلب کرلیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے بجائے پورے ہندوستان میں طویل عرصے تک نظربند رکھنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا غیر قانونی تارکین وطن ایکٹ کے تحت اپنی سزا پوری کرنے کے بعد مختلف اصلاحی گھروں میں اس وقت نظر بند ہیں؟ ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ساڑھے آٹھ سو مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی غیر معینہ مدت تک حراست پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے دو ہزار نو کے سرکلر کی دفعہ ٹو وی پر عمل درآمد میں حکومت کی ناکامی پر سوال اٹھایا ہے جس میں غیرقانونی تاریکین وطن کو تیس دن کے اندر ان کے ملک واپس بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مرکز کو اس بات کی واضح وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مغربی بنگال حکومت سے کیا اقدامات متوقع ہیں۔