ہندوستانی وزیر اعظم ایک بار پھر کانگریس پر ہوئے شدید حملہ ور
راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ “ہماری حکومت نے او بی سی کمیونٹی کے مطالبہ کو پورا کیا۔ ہماری حکومت نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو مضبوط کیا۔ ہم عوام کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پانچویں دن بحث جاری ہے۔ اپوزیشن مہا کمبھ بھگدڑ اور امریکہ کے ذریعے ملک بدر کیے گئے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اس کے جواب میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں کہا، "صدر کی تقریر ہمارے لیے حوصلہ افزا تھی۔ صدر کی تقریر میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم تھا۔ صدر نے ملک کو ترقی کا راستہ دکھایا۔ دونوں ایوانوں میں بحث ہوئی اور جس نے بھی ان کی تقریر کو سمجھا، اس نے جیسا چاہا سمجھا دیا۔"

راجیہ سبھا میں کانگریس پر ایک بار پھر شدید حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تعلق سے بہت کچھ کہا گیا ہے، اس میں مسئلہ کیا ہے، یہ سب کی ذمہ داری ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کانگریس کے ساتھ ممکن نہیں ہے۔ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کانگریس کی سمجھ سے باہر ہے۔ کانگریس پارٹی صرف اقربا پروری تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔” انھوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ملک کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔ ہمارا ماڈل صرف تشہیر کرنے کا نہیں، بلکہ عوام کو مطمئن کرنے کا ہے۔ عوام نے ہمیں تیسری بار خدمت کرنے کا موقع دیا، عوام نے ترقی کے ماڈل کی حمایت کی۔