ہندوستان: ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر، 15 افراد ہلاک + ویڈیو
Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر کمبھ میلے میں ٹرین پر سوار ہونے کے لیے جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کےآنے سے بھگدڑ مچی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
ہندوستانی صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔