ہندوستان: دہلی اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
Feb ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
دہلی کے اطراف میں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: دہلی میں پیر کی صبح تقریبا 5بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زمین کئی سیکنڈ تک ہلتی رہی۔ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 بتائی گئی ہے اور اس کا مرکز دہلی کے قریب زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک کہیں سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔