Mar ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی تینوں افواج کے خصوصی دستوں کی  مشترکہ مشق

ہندوستان کی تینوں افواج کے خصوصی دستوں نے جنگ کے دوران انضمام اور بہتر تال میل کو فروغ دینے کے مقصد سے جودھ پور میں مربوط مشق ڈیزرٹ ہنٹ میں اپنی جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے آج کہا کہ فوج کے ایلیٹ پیرا (خصوصی افواج)، بحریہ کے میرین کمانڈوز اور فضائیہ کے گروڈ (خصوصی دستوں) نے جودھ پور ایئر فورس اسٹیشن پر 24 فروری سے 28 فروری تک منعقد ہونے والی انٹیگریٹڈ سہ فریقی اسپیشل فورسز کی مشق ڈیزرٹ ہنٹ-2025 میں ایک ساتھ نقلی جنگی ماحول میں حصہ لیا۔ اس اعلیٰ شدت کی مشق کا مقصد تینوں اسپیشل فورسز یونٹوں کے درمیان باہمی تعاون، ہم آہنگی اور تال میل کو بڑھانا تھا تاکہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کے فوری اور موثر جواب کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مشق میں فضائی آپریشن، درستگی سے حملے، یرغمالیوں کو بچاؤ، انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، کامبیٹ فری فال اور شہری جنگ کے منظرنامے شامل تھے، جس نے اصل حالات میں افواج کی جنگی تیاری کا تجربہ کیا۔

ٹیگس