ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ ماریشس
Mar ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی دو دن کے دورے پر ماریشس پہنچے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی دو دن کے دورے پر ماریشس پہنچے ہيں جہاں وہ بارہ مارچ کو اس ملک کے قومی دن میں خصوصی مہمان ہوں گے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج 11 مارچ سے شروع ہونے والے اس دورے کے دوران پی ایم مودی 20 سے زیادہ میڈ ان انڈیا پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں صلاحیت کی تعمیر سے لے کر کمیونٹی بیسڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹس شامل ہیں۔
اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔