Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • وقف ترمیمی بل پر کڑی تنقید؛ راہل گاندھی

ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل کامقصد مسلمانوں کو پسماندہ اور جائیداد حقوق کو غضب کرنا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل 2025 پیش کرنے کے معاملے پر ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی مثال بنے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بل ہندوستان کے تصور پر حملہ اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس