وقف ترمیمی بل شہریوں کے حقوق پر حملہ؛ کانگریس
Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
کانگریس پارٹی نے وقف ترمیمی بل کو شہریوں کے حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے اصلاحات کی آڑ میں انتقامی کارروائی قرار دی
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وقف ترمیمی بل کو شہریوں کے حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے اصلاحات کی آڑ میں انتقامی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ شناخت، خودمختاری اور آئینی اقدار پر حملہ ہے یہ بات کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی اور پارٹی کے سینئر لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے جمعرات کوایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے جمعرات کو اس پریس کانفرنس میں کہا کہ مذہبی معاملات میں حکومت کی مداخلت کو گڈ گورننس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ مذہبی اداروں پر حملے کے علاوہ یہ اقلیتی برادری کے خود ارادیت اور خود مختاری کے احساس کو بھی کچلتا ہے۔