Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک

کولکتہ ميں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتہ کے رتوراج ہوٹل میں منگل کی رات لگنے والی بھیانک آگ پر قابو پانے میں آٹھ گھنٹے لگ گئے۔ ہوٹل میں ریسکیو آپریشن آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا جس کے دوران چودہ لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ ہوٹل کی دوسری منزل سے شروع ہوئی اور بہت تیزی سے اس نے ہوٹل کی دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ٹیگس