پاکستانیوں کےلئے ہندوستان چھوڑنے کی مدت میں توسیع
ہندستان میں حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لئے ملک چھوڑنے کی مدت میں تا حکم ثانوی توسیع کردی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قلیل المیعاد اور سارک ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے ہندوستان سے نکل جانے کی مدت ميں تا حکم ثانوی توسیع کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حکومت ہندوستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لئے ملک چھوڑنے کی جو مدت معین کی گئی تھی اس کا تجزیہ کیا گیا اور جزوی ترمیم کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مناسب منظوری کے ساتھ تاحکم ثانوی اٹاری واگھا سرحد سے جاسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد حکومت ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لئے پہلے ستائیس اپریل تک وقت دیا تھا جس کو بعد میں تیس اپریل تک کے لئے بڑھا دیا گیا تھا اور اب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی شہری تا حکم ثانوی اٹاری واگھا سرحد سے جاسکتے ہیں۔