ہندوستان: اٹاری واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کےلئے کھلے ہیں
ہندوستان میں مقیم پاکستانیوں کی پاکستان واپسی کا عمل جاری ہے اور دونوں جانب بارڈر بھی کھلے ہوئے ہيں۔
سحرنیوز/ہندوستان: غیرملکی نشریاتی اداروں کے مطابق ہندوستانی وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کرکے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی واپسی کے لئے دی گئي تیس اپریل تک کی مہلت میں توسیع کردی گئی ہے اور آئندہ اجازت نامہ تک یہ حکمنامہ نافذالعمل رہے گا۔ اس سے پہلے ہندوستان نے کہا تھا کہ اٹاری واہگہ سرحد تیس اپریل کو بند کر دی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ان رپورٹوں کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کشیدہ سیاسی حالات کے باعث واہگہ بارڈر، شہریوں کی واپسی کے لیے بند کر دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈر کھلا ہوا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ملک سے نکل جانے کے بعد اٹاری واہگہ بارڈر پر دلدوز اور جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ہيں جہاں بیوی شوہر اور بچے ماں یا باپ سے جدا ہوتے نظر آئے