May ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے اضافے کو روکیں گے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہندوستان و پاکستان سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے نئی دہلی پہنچنے پر کہا کہ یہ سفر انہوں نے ایک اقتصادی ٹیم کے ہمراہ کیا ہے جس کے دوران ہندوستانی عہدے داروں سے نئے پہلوؤں کے حامل اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر مشاورت بھی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر کے دوران وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات اور علاقائی امور پر گفتگو کریں گے۔ عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ایران خطے میں تناؤ میں کمی کا خواہاں ہے۔

ٹیگس