May ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • کرنل صوفیہ قریشی
    کرنل صوفیہ قریشی

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہندوستان کی فوجی کاروائی کی کمان سنبھالنے والی کرنل صوفیہ قریشی نے آج میڈیا کو اہم جانکاری دی۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ہم نے پاکستان کے کسی بھی فوجی ٹھکانے کو نشانہ نہیں بنایا جبکہ گزشتہ شب پاکستان نے ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس کاملبہ بھی برآمد ہوا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف

دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جوابی کارروائی میں ہندوستان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری تنازعہ اب بند گلی میں داخل ہو رہا ہے۔

 

ٹیگس