May ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے بعد کشمیر سے آئی اچھی خبر

ہندوستان میں مرکزی حکومت نے سرینگر اور چنڈی گڑھ سمیت ملک کے بیتس ہوائی اڈوں کو شہری ہوابازی کے کارروائیوں کے لئے دوبارہ کھول دینے کی خبری دی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستان میں حکومت نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے پیش نظر ملک کے درجنوں ہوائی اڈوں کو بند کردیا تھا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی شہری ہوابازی کی مرکزی وزارت نے پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے بتایا ہے کہ ملک کے بتیس ہوائی اڈوں کو شہری پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی شہری ہوابازی کی وزارت کے نوٹیفکیشن میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ براہ راست فضائی کمپنیوں سے رابطہ کرکے فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں اور باقاعدہ اپ ڈیٹس کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹس پر نظر رکھیں۔

جموں و کشمیر اور بین الاقوامی سرحد

دوسری طرف ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کا معاہدہ ہونے کے بعد اتوار کی رات جموں و کشمیر اور سرحد میں امن رہا۔ فوج نے پیر کی صبح کہا کہ جموں و کشمیر اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دوسرے علاقوں میں رات بڑی حد تک پرامن رہی اور کسی بھی قسم کے واقعات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

ٹیگس