راہول گاندھی کا مرکزی حکومت پر الزام
ہندوستان میں کانگریس کے سابق صدر نے مودی حکومت پر ملک کی خارجہ پالیسی کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے کام کرنے کے طور طریقے پر سوال اٹھائے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جے شنکر کو جواب دینا چاہئے کہ چند ممالک پاکستان کو ہندوستان کی برابری پر کیوں لا رہے ہیں اور ایک بھی ملک پاکستان کی مذمت کرنے میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہا ہے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی سوال کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لیے کس نے کہا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی لڑ کھڑا چکی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہا تھا کہ پاک ہند فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، اور امریکی صدر ٹرمپ کا فائر بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔