Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • مدارس ہماری شناخت ہیں :مولانا ارشد مدنی

ہندوستان میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مدارس ہماری شناخت ہیں اور ہم اس شناخت کو مٹنے نہیں دیں گے

سحرنیوز/ہندوستان:  جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گزشتہ شب اعظم گڑھ کے قصبہ سرائے میر میں منعقد ’کُل ہند تحفظ مدارس اجلاس‘ سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یہ کوئی معمولی اجلاس نہیں ہے، بلکہ موجودہ حالات میں مدارس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے سنجیدہ غور و خوض اور آگےکی حکمت عملی طے کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ مدارس صرف تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے نئی نسلوں کی سوچ کو تیار کرنا بھی رہا ہے۔مولانا مدنی کا کہنا ہے کہ آج جن مدارس کو غیر قانونی کہہ کر زبردستی بند کیا جا رہا ہے، یہ وہی مدارس ہیں جہاں سے سب سے پہلے انگریزوں کی غلامی کے خلاف آواز اٹھی تھی۔مولانا مدنی نے کہا کہ اتر پردیش سے لے کر اتراکھنڈ،آسام اور ہریانہ تک مدارس اور مساجد کے خلاف کارروائی مذہب کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ ایک جمہوری اور سیکولر ملک میں یہ تفریق اور ناانصافی کیوں؟ جبکہ آئین نے سبھی شہریوں کو یکساں حقوق اور مواقع دیے ہیں۔

ٹیگس