Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • دہلی سمیت مختلف ہندوستانی ریاستوں میں طوفانی بارش

ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے قومی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کے ساتھ طوفانی آندھی اور بجلی گرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اسی کے ساتھ یوپی، بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، شمالی راجستھان اور پنجاب میں بھی طوفانی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
 ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ آندھی بھی آسکتی ہے اور بجلی گرنے نیز بادل پھٹنے کے واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

ٹیگس