Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ہندستان کی توہین کر رہا ہے؛ کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ٹرمپ بار بار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرانے کی بات کہہ کر ہندوستان کی بے عزتی کر رہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس پارٹی کے صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے جنگ بندی کروائی ہے، لیکن نریندر مودی خاموش ہیں اور اس کا جواب نہیں دے رہے۔ کھڑگے نے ہندوستانی وزيراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں؟ کانگریس صدر نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد کانگریس پارٹی کی طرف سے مرکزی حکومت کو مکمل حمایت دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک سب سے ضروری ہے، اس لیے ہم نے حکومت کی حمایت کی تھی اور ایسے میں ٹرمپ بار بار جنگ بندی کی بات کہہ کر ہندوستان کی بے عزتی کرتے ہیں تو وزیر اعظم کو اس کا ڈٹ کر جواب دینا چاہیے۔

ٹیگس