Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ہریدوار کے ایک مندر میں بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہندوستان کے مذہبی شہر ہری دوار میں بھگدڑ میں سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہری دوار کے ایک مندر کے راستے میں، ہائی وولٹیج بجلی کا تار گرجانے کی افواہ پھیلنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔ اس بھگدڑ میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے پینتس کو اسپتالوں میں داخل کرانا پڑا۔ 
اسپتالوں میں داخل کرائے گئے افراد میں سے متعدد کی حالت خراب بتائی گئی ہے جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی کل تعداد 55 بتائی گئی ہے۔وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ پولیس کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور مقامی پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

قابل غور ہے کہ یہ سانحہ ساون کے مقدس ہندو مہینے کے دوران پیش آیا، جس میں شہر کے تمام یاتری مقامات پر عقیدت مندوں کا رش دیکھا جاتا ہے۔

 

ٹیگس