پاکستان کے ساتھ روابط میں ثالثی کا امریکی دعوی مسترد؛ ہندوستان کے وزیرخارجہ
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ روابط میں تیسرے فریق کی مداخلت اور ثالثی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ںئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پہلے جس انداز میں اپنے ملک کی خارجہ پالیسی چلارہے ہیں اس طرح اس سے پہلے کسی امرکی صدر نے نہيں چلائی ہے۔
ایس جے شنکر نے پاکستان کے روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ اپنے روابط میں کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہيں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے وقت امریکا سے فون کئے گئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا نے جنگ بندی میں ثالثی کی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت امریکا کے علاوہ دیگر ملکوں نے بھی فون کئے تھے اور یہ کوئی خفیہ معاملہ نہیں ہے۔