Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کف سیرف پر پابندی ، مگر کئ بچوں کی جان جانے کے بعد

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں کھانسی کےمشتبہ سیرپ سے متعدد بچوں کی موت کے بعد تین برانڈ کے کف سیرپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان میں کھانسی کے مشتبہ سیرپ سے بچوں کی اموات بڑھنے کے بعد ریاست جھارکھنڈ میں کولڈ رف کے ساتھ ہی کھانسی کے دو دیگر کف سیرپ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ 
ریاست جھارکھنڈ کے اسٹیٹ ڈرگ ڈائریکٹوریٹ نے کولڈرف ، ریسپی فریش ٹی آر اور ری لائف نامی کھانسی کے تین شربتوں کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر فوی پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ 
محکمے کا کہنا ہے کہ کھانسی کے مذکورہ تینوں شربتوں میں ڈائی اتھیلائن گلائکول کی مقدار معمول سے بہت زیادہ ہے جو نہایت خطرناک اور زہریلا کیمیکل ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ اس کمیکل سے گردوں کو سخت نقصان پہنچتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ کیرالا، مدھیہ پردیش ، راجستان اور مہاراشٹرا سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بہت سے بچے کولڈرف کف سیرپ پینے کے بعد موت کے منھ میں چلے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں بچوں کے گردے فیل ہوگئے ہیں اور ان کی حالت نازت بتائی گئی ہے۔ 

ٹیگس