بالی وڈ جوڑی دیپکاپدُوکون اور رَنویر سنگھ کے بعد بالی وُڈ کی ایک اور مشہور جوڑی، سُوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جوڑی، سیاحتی دورے پر ابوظہبی پہنچی ہے۔
ابھی چند دن پہلے مشہور بالی وُڈ اداکارہ دیپِکاپدُوکون اور ان کے شوہر رَنویر سنگھ ابوظہبی گئے اور ابو ظہبی کے محکمۂ سیاحت کے ایک اشتہار میں نظر آئے تھے۔ اس اشتہار میں دیپِکاپدُوکون عربی لباس اور رَنویر سنگھ خاص داڑھی میں تھے۔ اس کے بعد دیپکا اور رنویر کو بہت زیادہ ٹرینڈ کیا گیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ابھی یہ ٹرینڈ چل ہی رہا تھا کہ بالی وُڈ کی ایک اور مشہور اداکارہ سُوناکشی سِنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال بھی ابوظہبی کے سیاحتی دورے پر پہنچ گئے اور انہوں نے شیخ زائد جامع مسجد میں بنائی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کے مطابق سُوناکشی سِنہا اور ظہیر اقبال اس وقت ابوظہبی کے سیاحتی دورے پر ہیں اور سوناکشی سنہا نے ابوظہبی کی شیخ زائد مسجد میں بنائی گئیں اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل اور توجہ کا مرکز بنی ہوئي ہیں۔
ویڈیو اور تصاویر کو سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ اور ظہیر اقبال مسجد کے خوبصورت صحن اور شاہانہ راہداریوں میں نہایت پُرسکون انداز میں گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوناکشی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ "یہاں ابو ظہبی میں سُکون کا ایک لمحہ پایا!"