Oct ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی غرض سے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئےتیار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان اور افغانستان کی تازہ صورت حال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دونوں ہمسایہ اور مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی غرض سے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تغیرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کے خاتمے کے مقصد سے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی نیز دونوں ممالک پر اپنے اختلافات سفارت کاری کے ذریعے حل کئے جانے پر زور دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھے جانے کو بنیادی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ہمسایہ اور مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئےتیار ہے۔

 

ٹیگس