ہندوستان: تیجسوی یادو نے بی جے پی پر سخت تنقید کی
ہندوستان کی ریاست بہار میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے اتحاد کی جانب سے بہار میں وزیر اعلا کے عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو اتوار کو ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں انتخابی وعدوں کے ساتھ این ڈی اے کی حکومت پر سخت تنقید کی۔
انھوں نے کہا کہ بقول ان کے بیس سال سے بہار میں عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا اور اب عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔
آرجے ڈی کے نوجوان رہنما اوراپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلا کے امیدوار تیجسوی یادو نے بی جے پی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد کی حکومت پر بدعنوانی کے ساتھ ہی معاشرے کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر چلنے کا الزام لگا یا اور کہا کہ ریاست کے سبھی مذاہب اور طبقات کے لوگ ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس میں سب مل جل کر رہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں اتحاد جیت گیا تو آرجے ڈی کے نوجوان رہنما تیجسوی یادو وزیر اعلا بنیں گے۔