ہندوستان: دہلی کی فضا میں انتہائی خطرناک آلودگی کا سلسلہ جاری
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی مسلسل انتہائی خطرناک مرحلے میں چل رہی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی میں گریپ تھری نافذ ہونے کے باوجود فضائی آلودگی قابو میں نہیں آرہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے لوگوں کو اپنی گاڑیاں باہر نہ نکالنے اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اتوار کی صبح دہلی کا ایئرکوالٹی انڈیکس پانچ سو اکیاون بتایا گیا جو انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہلی اور این سی آر ( دہلی کے آس پاس کے علاقے) کی فضا میں کُہرے اور دُھند کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہوا کی رفتار بہت سست ہے۔