Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • کیا بی جے پی کی حکومت میں شیر بھی محفوظ نہیں ہیں؟ مدھیہ پردیش میں سال بھر میں 54 شیروں کی موت

ہندوستان کے’ٹائیگر اسٹیٹ‘ مدھیہ پردیش میں گزشتہ ہفتے 6 شیروں کی موت درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سال 2025 میں شیروں کی اموات کی کل تعداد 54 ہو گئی ہے۔ یہ 1973 میں پروجیکٹ ٹائیگر کے آغاز کے بعد کسی ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی حکومت ہے، وہاں لگاتار شیروں کی ہلاکتوں کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔  کانگریس نے ریاستی حکومت پر شیروں کے تحفظ میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس درمیان محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات قدرتی وجوہات سے ہوتی ہیں جو کہ شیروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جتنی زیادہ تعداد ہوگی، اتنی ہی قدرتی اموات ہوں گی۔ یہ فطری ہے‘۔ افسران کے مطابق یہ رجحان بتاتا ہے کہ شیروں کی اگلی شماری میں مدھیہ پردیش ملک کی سرفہرست ’ٹائیگر اسٹیٹ‘ برقرار رہ سکتی ہے ۔

شیر کی موت کا تازہ ترین معاملہ باندھو گڑھ میں پیش آیا، جہاں عمریا ضلع کے چنڈیہ فاریسٹ رینج کے آرایف ۔10میں کتھالی ندی کے قریب شیر کی لاش ملی۔ لاش مشتبہ حالات میں ملی، جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جب یہ واقعہ سامنے آیا تو فیلڈ عملہ معمول کی گشت اور مردم شماری کے کام میں مصروف تھا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیمیں شواہد کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ڈاگ اسکواڈ مشکوک سرگرمیوں کی تلاش میں ہیں اور آس پاس کے جنگلاتی علاقوں اور ندی کے کناروں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔

خبر کے مطابق شیروں کی 54 اموات میں سے 36 پراسرار ہیں۔ زیادہ تر واقعات میں شیروں کا شکار کیا گیا ہے۔ بعض اوقات شکاری شیر کے پنجے کاٹ کر لے گئے۔ اسمگلنگ میں ایک شیر کی بین الاقوامی سھطح پر تقریباً 1 سے 3 کروڑ روپئے ہوتی ہے۔ جنگل میں شیروں کی نگرانی کے لیے لگائے گئے کیمروں میں شکاری قید ہوچکے ہیں۔ ٹائیگر سرویلنس کیمرے چوری ہونے کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران این ٹی سی اے نے شیروں کی بڑھتی ہوئی اموات اور سیکورٹی میں لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس سنگین صورتحال میں کانگریس نے ریاستی حکومت پر شیروں کے تحفظ میں ناکام ہونے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھینو ببارولیا نے حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ وہیں جنگلات کے وزیر مملکت دلیپ سنگھ اہیروار نے کہا کہ محکمہ ان معاملات کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہا ہے۔

ٹیگس