ہندوستان: عمر خالد کو انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i457408-ہندوستان_عمر_خالد_کو_انسانی_حقوق_کا_بین_الاقوامی_ایوارڈ
ہندوستان کے معروف سماجی کارکن عمر خالد کو، جو دہلی فسادات 2020 کی مبینہ سازش کے مقدمے میں 6 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں قید ہیں، ایک بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
(last modified 2026-10-21T07:55:27+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: عمر خالد کو انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ

ہندوستان کے معروف سماجی کارکن عمر خالد کو، جو دہلی فسادات 2020 کی مبینہ سازش کے مقدمے میں 6 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں قید ہیں، ایک بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں 2020 میں ہونے والے فسادات کی مبینہ سازش کے مقدمے میں جیل میں قید عمر خالد کو 2026 ایوارڈ فار ہیومین رائٹس ڈیفینڈرز ایٹ رسک (خطرہ زدہ انسانی حقوق کے محافظین کیلئے ایوارڈ) دیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ آئرلینڈ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم فرنٹ لائن ڈیفینڈرز کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ ڈبلن میں منعقدہ ایک تقریب میں اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، جس میں جیل میں قید ہونے کی وجہ سے عمر خالد شرکت نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تب سے بغیر کسی ٹرائل کے جیل میں بند ہیں۔ عمر خالد کے علاوہ اس سال کا ایوارڈ کئی دیگر ممالک کے سماجی کارکنان کو بھی دیا گیا ہے۔

دہلی پولیس نے عمر خالد کو فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ اس تشدد میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ عمر خالد، طلبہ رہنما شرجیل امام اور اس معاملے کے دیگر ملزمان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے)، پریوینشن آف ڈیمیج ٹو پبلک پراپرٹی ایکٹ، آرمز ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ تشدد مودی حکومت کو بدنام کرنے کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھا اور اسے ترمیم شدہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج منظم کرنے والوں نے طے کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel