ہندوستان: ایس آئی آر پر 48 سوالات، سپریم کورٹ میں اپوزیشن کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i459014-ہندوستان_ایس_آئی_آر_پر_48_سوالات_سپریم_کورٹ_میں_اپوزیشن_کی_درخواست
راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈروں نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکےعدالت کے توسط سے  الیکشن کمیشن  سے 48 اہم  سوالات پوچھنے کی اجازت  چاہی ہے۔ بنیادی سوال ’’ایس آئی آر کرنے  کافیصلہ کس نے کیاتھا؟‘‘
(last modified 2026-11-17T14:17:14+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ایس آئی آر پر 48 سوالات، سپریم کورٹ میں اپوزیشن کی درخواست

راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈروں نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکےعدالت کے توسط سے  الیکشن کمیشن  سے 48 اہم  سوالات پوچھنے کی اجازت  چاہی ہے۔ بنیادی سوال ’’ایس آئی آر کرنے  کافیصلہ کس نے کیاتھا؟‘‘

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اپوزیشن کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن کی جانب سے داخل کئے گئے جوابی حلف ناموں  پر بھی اپوزیشن نے شبہ ظاہر کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا ان حلف ناموں کو تینوں الیکشن کمشنروں کی تائید حاصل ہے؟

قابل ذکر ہے کہ  جوابی حلف نامہ میں الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا  ہے کہ ایس آئی آر سے متعلق تمام فیصلے متفقہ طور پر  کئے گئے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر کو داخل کردہ جوابی حلف نامے میں ایس آئی آر سے متعلق  فیصلوں اور منظوریوں کو متفقہ قرار دیا ہے لیکن اس سلسلے میں متعلقہ تاریخوں، فائلوں پر درج نوٹس، ریکارڈ اور فیصلہ سازی کے طریقۂ کار کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ 

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے خاص طور پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا ڈپٹی الیکشن کمشنر بھانو پرکاش یتورو کے داخل کردہ حلف نامے کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ الیکشن کمشنروں سکھ بیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے بھی منظوری دی تھی؟

درخواست گزاروں نے یتورو سے یہ بھی پوچھنے کی اجازت مانگی ہے کہ جوابی حلف نامے کی منظوری کسی میٹنگ میں فائل سب کے آگے  پیش کرکے حاصل کی گئی یا الیکٹرانک کمیونی کیشن کے ذریعے؟

عرضی گزار متعلقہ تاریخ اور ریکارڈس کی تفصیل بھی چاہتے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ تینوں الیکشن کمشنروں  نے حلف نامے کی منظوری کس طرح دی تھی۔ یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ حلف نامہ کو منظوری دیتے ہوئے کیا کسی کمشنر نے کسی ترمیم کا مشورہ دیاتھا یا کسی نکتے پر تحفظات کا اظہار کیاتھا؟ 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel