Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی فروخت یورپی مالیاتی میکنزم کا اہم محور: ایرانی وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران یورپ مالیاتی میکنزم (SVP) ایرانی تیل کی فروخت کا ایک اہم محور ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے دعوے پر اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ ایران کی بیشتر برآمدات تیل پر مشتمل ہوتی ہیں لہذا ایسی بے بنیاد رپورٹ کا اصل مقصد نفسیاتی جنگ اور ایرانی عوام کو مایوس کرنا ہے.

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپی حکام جوہری معاہدے کو اپنی سلامتی کے لئے اہم سمجھتے ہیں لہذا انھیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے.

ایران کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایس وی پی میکنزم پر ایران اور یورپ کے درمیان  ٹیکنیکی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس کا مشترکہ مقصد اس نظام کا جلد نفاذ ہے اور ہمیں امید ہے کہ مخصوص مالیاتی میکنزم کی مدد سے ملک کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا.

محمد جواد ظریف نے ایرانی میزائل پروگرام کے خلاف اپنے امریکی ہم منصب کے حالیہ ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیک پمپئو کو تجویز دی ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کا ایک بار پھر غور سے مطالعہ کریں.انہوں نے کہا کہ ایران پر میزائل کے تجربے سے متعلق کوئی پابندی نہیں اور قرارداد 2231 میں ان میزائلوں کی بات ہوئی جن میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہو اور ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے میزائل کا تجربہ نہ کرے تاہم ایران پر معمول کے مطابق میزائل تجربات پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی.

ٹیگس