سینٹ کام دہشت گرد ہے، ایرانی پارلیمنٹ کا بل بھاری اکثریت سے منظور
ایران کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کر کے مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی سینٹرل کمان سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ممبران نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکا کے مخاصمانہ اور غیر قانونی اقدام کے جواب میں ایک بل بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے امریکی فوج کی سینٹرل کمان سینٹ کام اور اس سے وابستہ سبھی یونٹوں کو دہشت گرد قرار دے دیا-
پارلیمنٹ میں یہ بل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے پیش کیا تھا- ایرانی پارلیمنٹ کے بل میں امریکی سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان اور اس سے وابستہ یونٹوں کے ساتھ ہر طرح کا فوجی، فنی اور انٹیلی جینس تعاون دہشت گردانہ اقدام سمجھا جائے گا-
قبل ازیں امریکی سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دینے کے بل کا مسودہ پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں قرار دینے کے امریکی اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں-
امریکی حکومت نے علاقے میں ان قوتوں پر دباؤ ڈالنے کی اپنی پالیسی جاری رکھتے ہوئے کہ جنھوں نے واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شکست دی ہے، ایران کی سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی اپنی فہرست میں قراردے دیا ہے-
امریکا کے اس اقدام کی دنیا کے بہت سے ملکوں نے مذت کی ہے-