ایران کی امریکہ سے مذاکرات سے اجتناب کی وجہ؟ / ویڈیو
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
اِس مختصر دستاویزی فلم میں امریکہ سے مذاکرات نہ کرنے کی وجوہات اور اُس کے مذموم عزائم پر روشنی ڈالی گئی ہے -
دُنیا کا سب سے بڑا شیطان امریکہ دُنیا پر اپنا ظالمانہ تسلط برقرار رکھنے کے لیے تمام اپنے حربے استعمال کرتا ہے کسی کو دھونس دھمکی کے ذریعے ،کسی پر حملہ کرکے تو کسی کو مذاکرات کے بہانے اپنے شیطانی جال میں پھنسا دیتا ہے۔
اِس کی جیتی جاگتی مثال دُنیا کے اکثر و بیشتر ممالک بالخصوص عرب اورمسلمان ممالک کی ہے۔
انقلاب اسلامی کے بعد سے ایران کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے امریکہ نے اپنے تمام حربے استعمال کئے لیکن وہ اپنے تمام مذموم مقاصد میں ناکام ہوا اور اُسے ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج بھی مذاکرات کی آڑ میں انقلاب اسلامی پر اپنا تسلّط جمانے اور اِس کے عَالَمی اثرات کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔