Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ ایرانی قوم کو نہیں جانتے: حسن روحانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے 52 مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے جواب میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدر کو 52 کا عدد یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ 290 کا عدد بھی یاد رکھنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ٹوئیٹربیان میں کہا ہے کہ کبھی بھی ایران کی عظیم قوم کو دھمکی نہ دو اورجو لوگ 52 کے عدد کی بات کرتے ہیں انھیں 290 کا عدد بھی یاد رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکہ کے جاسوسی کے اڈے پر انقلاب کے اوائل میں حملہ کرکے 52 امریکی جاسوس سفارتکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور امریکی صدر نے اسی عدد کی مناسبت سے ایران کے 52 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی ۔ جبکہ امریکہ نے خلیج فارس میں ایران کے ایک مسافر طیارے کو نشانہ بنا کر 290 مسافروں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 جولائی 1988 کو امریکی بحری  بیڑے وینسنس نے بندر عباس سے دبئی کیلئے پرواز کرنے والے ایرانی مسافر بردارطیارے پرخلیج فارس کی فضائی حدود میں میزائل داغ کر اسے تباہ کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 66 بچے اور 53 خواتین بھی شامل تھیں۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے مسافر بردار طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد واشنگٹن نے اپنے ناقابل معافی جرم کی توجیہ پیش کرتے ہوئے متضاد دلائل دیئے اور اس دشمنانہ اقدام کو ایک غلطی سے تعبیر کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ امریکی بحری بیڑا وینسنس جدید تریں ریڈار اور دیگر آلات و کمپیوٹر سسٹم سے لیس تھا اور یہ بات بھی مکمل واضح تھی کہ ایران کا یہ طیارہ مسافر بردار ہے اس لئے کوئی غلطی کا امکان ہی نہیں رہ جاتا اور اس میں دو رائے ہی نہیں کہ امریکہ نے یہ اقدام ایران سے دشمنی کے نتیجے میں انجام دیا ہے۔

ٹیگس