Apr ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • یمن کو تقسیم کرنے کا صیہونی منصوبہ

حسین امیرعبداللهیان نے کہا ہے کہ تاریخ اور تمدن کے حامل ملک یمن کو صیہونی لابی تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ یمن یمنی عوام کا ہے اس لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو چاہئیے کہ وہ یمن کی سرزمین سے نکل جائیں۔

حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ اغیار کی یمن میں کوئی جگہ نہیں اور انھیں اس ملک سے نکلنا ہی پڑے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس