Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مشیر اب تک احمقانہ جوا کھیلتے رہے: جواد ظریف

ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی صدر کی پیشکش کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران یا ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں نے مذاکرات کی میز کو کبھی ترک نہیں کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند رہنے اور اس بین الاقوامی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور پھر اسکی خلاف ورزیوں پر رد عمل ظاہر کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے ٹرمپ کے مشیر، کہ جن میں سے بیشتر کو ہٹایا بھی جا چکا ہے، اب تک بے وقوفی والا جوا کھیلتے رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کا دار ومدار خود ٹرمپ پر ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کی کب اصلاح کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی رہائی پر ایران کی وضاحت

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پیج پر ایران کی جانب سے امریکی قیدی مائیکل وائٹ کو رہا کئے جانے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی حکام کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ بڑے سمجھوتے کے حصول کے لئے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر نے اسی طرح دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہتر سمجھوتے کا حصول ناممکن نہیں ہے۔

ٹیگس