Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے لبنان کی تعمیر نو کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران لبنان کی تعمیر نو اور انسان دوستانہ امداد نیز بجلی کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعے کی شام بیروت کے بعبدا پیلس میں صدر میشل عون سے ملاقات اور سانحہ بیروت پر ایرانی حکومت اور عوام  کی جانب سے تعزیت پیش کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تیس  روزہ جنگ میں لبنان کی کامیابی کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لبنان کے عوام سخت ترین حالات سے نبرد آزما ہونے کی پوری توانائی رکھتے ہین۔

 ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی مدد جاری رکھے گا۔

 لبنان کے صدر میشل عون نے اس ملاقات میں سانحہ بیروت کے حوالے سے ایران کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

 اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیرا حسان دیاب اور اسپیکر پارلیمنٹ نبی بری سے بھی ملاقات کی اور تہران کی جانب سے لبنان کے عوام اور اس ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

 

ٹیگس